لاہور26اپریل:….پنجاب بھر میں 8مئی2012 ءمیں منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور اب تک تقریبا 10لاکھ80ہزار طلبا و طالبات آن لائن رجسٹریشن کرواچکے ہیں-محکمہ تعلیم پنجاب کے ترجمان کے مطابق آن لائن سسٹم کی نگرانی براہ راست چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور صوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کررہے ہیں-